0
Thursday 12 Dec 2019 13:55

سکھر، خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 5 روز کی توسیع

سکھر، خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 5 روز کی توسیع
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کو سکھرکی احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ عدالت نے خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں پانچ روز کی توسیع کرتے ہوئے نیب کو ریفرنس فائل کرنے کے ساتھ 17 دسمبرکو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ تفسیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کو عدالت کی جانب سے دیا گیا پانچ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پورا ہونے پر نیب نے احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ خورشید شاہ کواین آئی سی وی ڈی اسپتال سے ایمبولینس میں سخت سیکیورٹی میں احتساب عدالت لایا گیا۔ نیب نے خورشید شاہ کے پندرہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ پی پی رہنما کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ خورشید شاہ کو 87 روز ہوگئے، نیب اب تک کوئی شواہد پیش نہیں کرسکا۔

نیب پروسیکیوٹر نے کہا کہ خورشید شاہ کیس کے حوالے سے جے آئی ٹی تشکیل دی جا رہی ہے، جی آئی ٹی تشکیل دینے کیلئے چیئرمین نیب نے 10 دسمبر کو لیٹر لکھا ہے۔ جج نے نیب پروسیکیوٹر کو مخاطف کرتے ہوئے کہا کہ 16 دسمبر کو خورشید شاہ کی گرفتاری کو 90 روز پورے ہو رہے ہیں، اب تک ریفرنس پیش نہیں کیا گیا، 17 دسمبر کو ریفرنس پیش کیا جائے، بصورت دیگر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔ جج نے خورشید شاہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ شاہ صاحب آپ کا علاج کیسے چل رہا ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ میرا علاج ٹھیک چل رہا ہے۔ احتساب عدالت نے نیب کو ریفرنس فائل کرنے کے ساتھ خورشید شاہ کو دوبارہ 17 دسمبر کو پیش کرنے حکم دے دیا۔ خورشید شاہ کو احتساب عدالت سے دوبارہ این آئی سی وی ڈی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 832249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش