QR CodeQR Code

لکی مروت، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امام بارگاہ کا متولی افگار بخاری قتل

12 Dec 2019 12:16

مقتول افگار بخاری لکی مروت امام بارگاہ کے متولی ہیں اور پشتو ادب میں نمایاں خدمات پر صدارتی ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہے۔ گذشتہ شب نامعلوم تکفیری دہشتگردوں نے افگار بخاری کے حجرے میں گھس کر ان پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گئے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے شہر لکی مروت میں نامعلوم تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے معروف و ایوارڈ یافتہ پشتو شاعر اور امام بارگاہ کے متولی ظہور عباس افگار بخاری کو شہید کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف شیعہ رہنما اور ایورڈ یافتہ شاعر ظہور عباس افگار بخاری کو ان کے آبائی علاقے لکی مروت میں شہید کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گذشتہ شب نامعلوم افراد نے افگار بخاری کے حجرے میں گھس کر ان پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گئے۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سٹی ہسپتال منتقل کر دی تھی۔ واضح رہے کہ مقتول افگار بخاری لکی مروت امام بارگاہ کے متولی ہیں اور پشتو ادب میں نمایاں خدمات پر صدارتی ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہے۔


خبر کا کوڈ: 832257

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832257/لکی-مروت-نامعلوم-افراد-کی-فائرنگ-سے-امام-بارگاہ-کا-متولی-افگار-بخاری-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org