QR CodeQR Code

حکمران کشمیریوں کے ساتھ بیوفائی کر رہے ہیں، میاں اسلم

12 Dec 2019 12:17

میگا ایجوکیشن ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے آئی کے نائب امیر کا کہنا تھا کہ کشمیری پاکستان کے تحفظ اور تکمیل کی جنگ لڑ رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے نائب امیر میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ کشمیری پاکستان کے تحفظ اور تکمیل کی جنگ لڑ رہے ہیں، کشمیر محض جغرافیائی مسئلہ نہیں، ہمارے لئے ایمان، نظریے اور زندگی و موت کا مسئلہ ہے، مودی نے الیکشن مہم میں اعلان کیا تھا کہ ہم کشمیر کو انڈیا کا حصہ بنائیں گے اس نے اپنے اعلان پر عمل کیا، ہمارے حکمران کشمیریوں کے ساتھ مسلسل بے وفائی کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام میگا ایجوکیشن ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر سینیٹر مشتاق احمد خان بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 832258

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832258/حکمران-کشمیریوں-کے-ساتھ-بیوفائی-کر-رہے-ہیں-میاں-اسلم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org