QR CodeQR Code

جاپان، ایٹمی مواد کی آن لائن تجارت پر 3 افراد گرفتار

12 Dec 2019 12:56

ذرائع کے مطابق ہائی سکول کے 17 سالہ طالب علم اور 61 سالہ فارماسسٹ پر آن لائن یورینیم خریدنے کے الزام اور 24 سالہ فروخت کنندہ کو یورینیم آن لائن ویب سائٹ پر بیچنے پر دھر لیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جاپان میں پولیس نے ایٹمی مواد کی تجارت سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے نوجوان سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ ہائی سکول کے 17 سالہ طالب علم اور 61 سالہ فارماسسٹ پر آن لائن یورینیم خریدنے کے الزام اور 24 سالہ فروخت کنندہ کو یورینیم آن لائن ویب سائٹ پر بیچنے پر دھر لیا گیا۔ پراسیکیوٹرز کے مطابق تینوں افراد نے یورنیم کی تجارت کے الزامات تسلیم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کیمسٹری میں دلچسپی لیتے ہیں اور غیر قانونی مقاصد کے لئے اس مواد کو استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے تھے۔
 


خبر کا کوڈ: 832274

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832274/جاپان-ایٹمی-مواد-کی-ا-ن-لائن-تجارت-پر-3-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org