QR CodeQR Code

کینیڈا نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو دھشت گرد تنظیم قرار دیدیا

6 Jul 2011 10:27

اسلام ٹائمز:دارالحکومت اوٹاوہ میں پبلک سیفٹی کے وزیر وک ٹوئیز نے ایک بیان میں میڈیا کو بتایا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان ایک دہشت گرد تنظیم ہے اور کینیڈین حکومت سمجھتی ہے کہ کینڈا میں دہشتگردی کا حقیقی خطرہ موجود ہے اور ہم اس خطرے کی روک تھام کیلئے پوری طرح سے چوکس ہیں۔


اوٹاوہ:اسلام ٹائمز۔ کینیڈا نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیا۔ کینیڈا کے پبلک سیفٹی کے وزیر وک ٹوئیز نے پاکستانی طالبان کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام دہشت گردی کیخلاف لڑائی کی کوششوں اور اپنی کمیونٹی کو تحفظ فراہم کرنے کا ضروری حصہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک طالبان پاکستان جنگجو گروپ ہے۔ جو پاکستان میں دھماکوں اور نیویارک میں دھماکے کی ناکام منصوبہ بندی میں ملوث رہی ہے۔ ٹوئیز نے مزید کہا کہ ٹی ٹی پی نیویارک ٹائمز اسکوائر پردھماکے کی سازش اور پاکستان میں متعدد خودکش حملوں کی ذمے داری قبول کرچکی ہے، جن میں ساڑھے تین ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کینیڈا کی بلیک لسٹ میں شامل کیا جانے والا تینتالیسواں دہشت گرد گروپ ہے۔


خبر کا کوڈ: 83228

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/83228/کینیڈا-نے-کالعدم-تحریک-طالبان-پاکستان-کو-دھشت-گرد-تنظیم-قرار-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org