QR CodeQR Code

حزب اللہ کی بحرین میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات پر مبنی کانفرنس کی مذمت

12 Dec 2019 13:16

اطلاعات کے مطابق بحرین میں آل خلیفہ حکومت نے ایک صہیونی کے اشتراک سے مذہبی اور دینی آزادی کے عنوان سے ایک کانفرنس منعقد کی، جس میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کرنے پر زور دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ خبر رساں ادارے نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں بحرین کے دارالحکومت منامہ میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات برقرار کرنے پر مبنی کانفرنس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بحرین میں آل خلیفہ حکومت نے ایک صہیونی کے اشتراک سے مذہبی اور دینی آزادی کے عنوان سے ایک کانفرنس منعقد کی، جس میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کرنے پر زور دیا گیا۔ حزب اللہ لبنان نے بحرینی حکومت کے اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی حکومت فلسطینی اور لبنانی شہیدوں کے خون کا سودا کر رہی ہے۔ حزب اللہ لبنان نے لبنان کے مذہبی رہنما علی الامین کی اس کانفرنس میں شرکت کی بھی مذمت کی ہے اور اس اقدام کو انسانی، اسلامی اور اخلاقی اصولوں کے منافی قرار دیا ہے۔ حزب اللہ لبنان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی غاصبوں اور ظالموں کی حمایت اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ بہت بڑی غداری اور خيانت ہے۔


خبر کا کوڈ: 832287

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832287/حزب-اللہ-کی-بحرین-میں-اسرائیل-کے-ساتھ-سفارتی-تعلقات-پر-مبنی-کانفرنس-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org