QR CodeQR Code

مواصلاتی بریک ڈاؤن کے نتیجے میں کشمیر کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان ہوا، سیتا رام یچوری

12 Dec 2019 13:45

کیمونسٹ لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ زعفران صنعت کو بھاری نقصان پہنچا اور اس کے لئے مواصلاتی بری ڈاؤن کے علاوہ موسمی صورحال بھی ذإہ دار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کیمونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسٹ) کے سینئر لیڈر و ممبر آف پارلیمنٹ سیتا رام یچوری نے کہا کہ 5 اگست سے عائد کردہ بندشوں اور مواصلاتی بری ڈاؤن کی وجہ سے کشمیر کے کاروباری طبقوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ اناہوں نے  ایک نیوز چینل کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف تاجر، صنعتکار اور کارخانہ دار بھاری نقصانات سے دوچار ہوئے بلکہ بندشوں اور مواصلاتی بریک ڈاؤن نے سیاحتی صنعت اور میوہ صنعت کی کمر بھی توڑ دی۔ سیتا رام یچوری کا کہنا تھا کہ امسال کشمیر کی میوہ صنعت کو جتنا نقصان پہنچا، اتنا کبھی نہیں پہنچا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت اور میوہ صنعت ہی کشمیر میں روزگار اور آمدن کی دو بنیادی ذرائع ہیں لیکن یہ دونوں ذرائع اس سال تباہ ہوکر رہ گئے۔ کیمونسٹ لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ زعفران صنعت کو بھاری نقصان پہنچا اور اس کے لئے مواصلاتی بری ڈاؤن کے علاوہ موسمی صورحال بھی ذإہ دار ہے۔ اس دوران سی پی آئی ایم کے لیڈر یوسف تاریگامی نے بتایا کہ گزشتہ چار ماہ سے جاری غیریقینی صورتحال کی وجہ سے کشمیر کی تاجر برادری، صنعتکاروں، ہوٹل مالکان باغات مالکان کو ہزاروں کروڑوں روپیئے کا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے متاثرین کی امداد کے وعدوں کی کھل کر مخالفت کی۔
 


خبر کا کوڈ: 832302

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832302/مواصلاتی-بریک-ڈاؤن-کے-نتیجے-میں-کشمیر-کی-معیشت-کو-ناقابل-تلافی-نقصان-ہوا-سیتا-رام-یچوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org