0
Thursday 12 Dec 2019 13:48

آصف زرداری کو رہائی کا پروانہ مل گیا

آصف زرداری کو رہائی کا پروانہ مل گیا
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر آصف زرداری کو رہائی کا پروانہ مل گیا، ان کی ضمانت پر رہائی کی روبکار جاری کر دی گئی، احتساب عدالت نے ضمانتی مچلکے داخل ہونے پر روبکار جاری کی۔ احتساب عدالت کی جانب سے آصف زرداری کی ضمانت پر رہائی کی روبکار سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے نام جاری کی گئی ہے۔ رب نواز اور سردار توقیر نے عدالت میں بطور ضامن ایک، ایک کروڑ روپے کے مچلکے داخل کرائے جبکہ راجہ صابر اور راجہ زاہد نے ضمانتی مچلکوں سے متعلق گواہی دی۔ احتساب عدالت کے جج نے ان سے استفسار کیا کہ آپ کو پتہ ہے کہ کس کیس میں ضامن بن رہے ہیں۔؟ ضامن رب نواز نے جج کے سوال پر جواب دیا کہ جی معلوم ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے طبی بنیادوں پر سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت منظور کر لی تھی۔
خبر کا کوڈ : 832304
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش