QR CodeQR Code

حکومت افگار بخاری کے قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کرے، علامہ وحید کاظمی

12 Dec 2019 15:38

ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما نے لکی مروت کے مظاہرین کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت لکی مروت کے مظلومین کی مطالبات پورے کر کے قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کرے، ورنہ مجلس وحدت کیجانب سے صوبہ بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی نے لکی مروت کے ممتاز شاعر اور شعیہ رہنما کے بزدلانہ قاتل کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے۔ وحدت ہاؤس پشاور سے جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت افگار بخاری کو شہید کیا گیا ہے، تکفیری فکر کو دوبارہ سے پروآن چڑھایا جا رہا ہے، ٹانک اور بالخصوص ڈیرہ اسماعیل خان کو کئی دہائیوں اہلِ تشع کی مقتل گاہ بنایا گیا ہے جس کے بعد اب لکی مروت میں یہ سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ علامہ وحید کاظمی نے کہا کہ صوبائی حکومت کے ذمہ دار صرف تسلیاں دیکر خوابِ خرگوش کی نیند سو جاتے ہیں۔ انہوں نے لکی مروت کے مظاہرین کے مطالبات کی حمایت کرتے یوئے کہا کہ حکومت لکی مروت کے مظلومین کے مطالبات پورے کرکے قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کرے، ورنہ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے صوبہ بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 832316

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832316/حکومت-افگار-بخاری-کے-قاتلوں-کو-جلد-سے-گرفتار-کرے-علامہ-وحید-کاظمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org