0
Thursday 12 Dec 2019 15:44

کراچی میں صبح سویرے بارش، شہر میں ٹھنڈی ہواؤں کا ڈیرہ

کراچی میں صبح سویرے بارش، شہر میں ٹھنڈی ہواؤں کا ڈیرہ
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ شہر قائد میں لانڈھی، کورنگی، شارع فیصل، ٹیپو سلطان، گلشن اقبال اور ناظم آباد میں رات گئے سے ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ بارش کے باعث سڑکوں پر موٹر سائیکل پھسلن کے کئی واقعات بھی پیش آئے جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سے جاری ہلکی بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔ گزشتہ روز  سے اب تک سرجانی ٹاؤن میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے جب کہ نارتھ کراچی میں صفر اعشاریہ 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں مغربی ہواؤں کے سسٹم کے باعث آج رات سے 13 دسمبر تک شہر میں ہلکی و معتدل بارش متوقع ہے۔ دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بادل برسے جس کے بعد سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ مری میں پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جب کہ دیامر کے بالائی مقامات، بابوسر ٹاپ اور نانگا پربت پر بھی وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 832317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش