0
Thursday 12 Dec 2019 15:55

دعا منگی کیس، پولیس نے چند مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

دعا منگی کیس، پولیس نے چند مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں مبینہ تاوان کی ادائیگی کے بعد اغواء کاروں کی قید سے رہا ہونے والی دعا منگی کے کیس میں پولیس نے چند مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ دعا منگی کا اغوا اور رہائی کیس میں پولیس اور تفتیشی اداروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں میں چند مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ زیرحراست افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چھاپہ مار کارروائیاں محمود آباد اور گلستان جوہر میں کی گئیں، چھاپے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مارے گئے، علاقوں کی نشاندہی فیروزآباد سے چھینے جانے والی گاڑی اور دعا کو اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سے کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 832319
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش