QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم سندھ کا کابینہ اجلاس، تنظیم سازی سمیت تربیتی و فلاحی امور پر فیصلہ جات

12 Dec 2019 16:41

مدرسہ ابوتراب ہالا میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ ہفتہ وار دعائیہ اجتماع و تربیتی درس دیئے جائیں، تمام اضلاع میں امپلائز سیل قائم کیا جائے گا، صوبہ میں موجود ڈویژن و اضلاع میں جاری مختلف فلاحی کاموں کے وسائل کو پورا کرنے کیلئے ڈونیشن باکس رکھے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس و حدت مسلمین سندھ کی صوبائی کابینہ کا اجلاس مدرسہ ابوتراب ہالا میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کی۔ اجلاس میں دیگر صوبائی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی، جن میں مولانا دوست علی سعیدی، مولانا رضا محمد سعیدی، مولا نقی حیدری، چوہدری محمد اظہر، یعقوب الحسینی، منور جعفری، ارشد اللہ، محمد حیدر، حیدر زیدی اور دیگر شامل تھے۔ اجلاس سے خطاب میں علامہ باقر عباس زیدی نے مرکزی شوریٰ عالی کے اجلاس میں دیئے گئے صوبائی پروگرامات پر گفتگو کرتے ہوئے زور دیا کہ صوبائی کابینہ میں شامل تمام افراد مرکزی شوریٰ کی جانب سے دیئے گئے پروگرامات کو مقررہ وقت میں احسن انداز سے انجام دیں۔ علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ ہفتہ وار دعائیہ اجتماع و تربیتی درس دیئے جائیں، تمام اضلاع میں امپلائز سیل قائم کیا جائے گا، صوبہ میں موجود ڈویژن و اضلاع میں جاری مختلف فلاحی کاموں کے وسائل کو پورا کرنے کیلئے ڈونیشن باکس رکھے جائیں گے، 20 سے 22 دسمبر تک مرکز کی جانب سے تربیتی ورکشاپ میں تمام صوبائی کابینہ کے اراکین کو شرکت کو یقینی بنانا ہوگا۔

شعبہ تنظیم سازی کے حوالے سے علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ کی جانب سے 11 اضلاع کی تنظیم سازی مکمل کرلی گئی ہے، انشاء اللہ ماہ دسمبر تک تمام صوبہ میں تنظیم سازی کے عمل کو مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ جنوری میں صوبائی شوریٰ کا اجلاس منعقد کیا جائے گا، 2020ء صوبہ میں میڈیا ورکشاب منعقد کی جائے گی، تنظیم کی بہتری و فعالیت کے اپنے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے باہمی تعاون سے کاموں کو انجام دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 832330

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832330/ایم-ڈبلیو-سندھ-کا-کابینہ-اجلاس-تنظیم-سازی-سمیت-تربیتی-فلاحی-امور-پر-فیصلہ-جات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org