0
Thursday 12 Dec 2019 19:29

پی آئی سی میں وکلا کی توڑ پھوڑ سے ہونیوالے نقصان کی تفصیلات جاری

پی آئی سی میں وکلا کی توڑ پھوڑ سے ہونیوالے نقصان کی تفصیلات جاری
اسلام ٹائمز۔ ایم ایس پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے کل پیش آنیوالے  واقعے سے ہونیوالے نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے، دس کارڈک مانیٹر، چار ایکو مشین، تین وینٹی لیٹر سمیت 15 گاڑیاں تباہ کی گئی۔ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں کل ہونیوالی وکلا گردی کے بعد ایم ایس پی آئی سی نے ہونیوالے نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق وکلا گردی سے دس کارڈک مانیٹر، چار ایکو مشینیں، تین وینٹی لیٹرز، ایمرجنسی بیک ہال، 15 سیلنگ پیسز، اے ایم ایس ڈاکٹرز روم کے دو دروازے، فارمیسی کے دو شیشے، سات گملے توڑ دیئے گئے۔ وکلا گردی میں مجموعی طور پر ہسپتال میں کھڑی 15 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا، جن میں مہران بی این  656 کی بیک سکرین، ہنڈا سٹی ایل ڈبل ای کا دروازہ اور سکرین، ایل او یو 6730 سوزوکی مہران کی بیک سکرین تباہ ہوئی۔

اس حملے میں کیو یو 090 مرسڈیز کی بیک سکرین، ایل ای وی 9589 ویگن آر کی فرنٹ سکرین، ایل ای ایف 9502 ہنڈا سٹی کی فرنٹ سکتین تباہ ہوئی۔ ایل ای ایچ 8228 سوزوکی کی بیک سکرین، ایل ای سی 5252 ٹیوٹا کی بیک سکرین، ایل ای 7182 کی فرنٹ سکرین، ایف ڈی اے 664 کلٹس کی بیک سکرین، ایل ای سی 7005 مہران کی فرنٹ سکرین، ایل ای 8850 ٹیوٹا کی بیک سکرین تباہ ہوئی، ایل ای ڈی 1355 ٹیوٹا کی بیک سکرین اور چھت، ایل سی ڈی 6407 ویگن آر کی فرنٹ سکرین، ایل ای ڈی 1549 ٹیوٹا جی ایل آئی مکمل تباہ، ایل ای ڈی 6407 کلٹس کی مکمل باڈی تباہ ہوئی جبکہ دیگر نقصان کی بھی نشاندہی کی جا رہی ہے جس کی رپورٹ جاری کی جائیگی۔
 
خبر کا کوڈ : 832335
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش