0
Thursday 12 Dec 2019 20:20

چیف کورٹ گلگت، قتل کے ملزم کی سزائے موت کا فیصلہ برقرار

چیف کورٹ گلگت، قتل کے ملزم کی سزائے موت کا فیصلہ برقرار
اسلام ٹائمز۔ چیف کورٹ گلگت بلتستان نے قتل کے کیس ملزم کی سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ملزمان کی اپیل مسترد کر دی۔ چیف کورٹ کے چیف جج وزیر شکیل اور جسٹس ملک حق نواز نے ڈاکٹر بشارت قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم شکور عالم ولد غلام میر کو سزائے موت جبکہ دوسرے ملزم تنویر حسین ولد مقبول حسین کو عمر قید اور تیسرے ملزم مقبول حسین ولد غلام رسول کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ ملزمان کی جانب سے امجد حسین ایڈووکیٹ اور جہانزیب ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی جبکہ کیس کے مدعی مقتول ڈاکٹر بشارت کے حقیقی بھائی محمد نوشیروان کی جانب سے سینئر وکیل منیر احمد ایڈووکیٹ، سابق اٹارنی جنرل اسد ایڈووکیٹ اور ڈپٹی اٹارنی جنرل شیرباز ملک ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ واضح رہے کہ 15 جون 2016ء کو ڈسٹرکٹ گلگت کے نواحی گاوں جلال آباد میں ڈاکٹر بشارت علی کو انکے گھر پر قتل کر دیا گیا تھا۔ سیشن کورٹ کے جج  راجہ منہاس نے قتل کیس میں تینوں ملزمان کو سزائے موت کا فیصلہ سنایا تھا جس کے بعد ملزمان نے چیف کورٹ میں فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔ چیف کورٹ نے ان کی اپیل مسترد کر دی۔
خبر کا کوڈ : 832362
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش