0
Thursday 12 Dec 2019 21:40

بابر یعقوب کو کسی صورت چیف الیکشن کمشنر نہیں بننے دینا چاہیئے، اے این پی

بابر یعقوب کو کسی صورت چیف الیکشن کمشنر نہیں بننے دینا چاہیئے، اے این پی
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے واضح طور پر مؤقف اپنایا ہے کہ بابر یعقوب فتح محمد کو کسی بھی صورت میں چیف الیکشن کمشنر نہیں بننے دینا چاہیئے۔ اے این پی نے خبردار کیا ہے کہ اگر بابر یعقوب کو نامزد کیا گیا تو اس سے ملکی آئین اور وفاق کو بہت نقصان پہنچے گا۔ یہ انتباہ اے این پی کے ترجمان زائد خان نے جاری کیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر سلیکٹڈ وزیراعظم اپنا نامزد کردہ چیف الیکشن کمشنر لانے پہ بضد رہے تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ ملک میں پھر کوئی عہدہ بھی غیر جانبدار نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بابر یعقوب فتح محمد 2018ء کے الیکشن میں سیکرٹری الیکشن کمیشن تھے۔ زاہد خان نے الزام عائد کیا کہ اسوقت کے انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کی ذمہ داری بابر یعقوب پہ عائد ہوتی ہے، اسوقت ہماری اسٹیبلشمنٹ کی بہت بدنامی ہوئی تھی۔ اے این پی کے ترجمان زائد خان نے دعویٰ کیا کہ جن لوگوں نے بابر یعقوب کو نامزد کیا ہے ان کو بخوبی جانتے ہیں، ان کی نامزدگی سے بہت نقصان ہوگا جس کی ذمہ داری سلیکٹڈ وزیراعظم کے ساتھ ان پر عائد ہوگی جو پشت پناہی کر رہے ہیں۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ اپوزیشن جماعتیں چیف الیکشن کمشنر کے مسئلے پر متحد و یکجا ہو کر حکمت عملی اپنائیں۔ ترجمان نے کہا کہ آج اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان بکاخیل کیمپ گئے تھے جہاں وہ اپنے بہن بھائیوں سے ملاقات کرنا چاہتے تھے، اگر وہاں جانا گناہ ہے تو ہم یہ گناہ کرتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 832376
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش