QR CodeQR Code

ْصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کی ملاقات

12 Dec 2019 21:57

صدر مملکت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کے آئی یو کے مسائل اور طلبہ کی فیسوں کا معاملہ حل کر لیا جائے گا۔ کے آئی یو میں اعلیٰ تعلیم و تحقیق کیلئے اضافی فنڈ فراہم کیا جائے گا۔ صدر مملکت نے فیس معافی سکیم کی بحالی کی یقین دہانی بھی کرائی۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے ملاقات کی۔ ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں جی بی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر نے صدر مملکت کو قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کی احتجاجی تحریک سے آگاہ کرتے ہوئے فیس معافی سکیم کی بحالی اور یونیورسٹی کیلئے خصوصی گرانٹ کا مطالبہ کیا۔ صدر مملکت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کے آئی یو کے مسائل اور طلبہ کی فیسوں کا معاملہ حل کر لیا جائے گا۔ کے آئی یو میں اعلیٰ تعلیم و تحقیق کیلئے اضافی فنڈ فراہم کیا جائے گا۔ صدر مملکت نے فیس معافی سکیم کی بحالی کی یقین دہانی بھی کرائی۔


خبر کا کوڈ: 832381

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832381/صدر-مملکت-ڈاکٹر-عارف-علوی-سے-گورنر-گلگت-بلتستان-راجہ-جلال-حسین-مقپون-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org