QR CodeQR Code

گلگت بلتستان آنیوالے غیر مقامی و غیر ملکی سیاحوں پر ٹیکس لگانے کا اعلان

12 Dec 2019 22:10

سیکرٹری ایکسائز جی بی چوہدری محمد علی رندھاوا نے کہا کہ یہ ٹیکس مقامی لوگوں پر لاگو نہیں ہوگا۔ اندرون و بیرون ملک کے سیاحوں سے دس فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان نے جی بی آنے والے غیر ملکی و غیر مقامی سیاحوں پر ٹیکس لگانے کا اعلان کر دیا۔ سیکرٹری ایکسائز جی بی چوہدری محمد علی رندھاوا نے کہا کہ یہ ٹیکس مقامی لوگوں پر لاگو نہیں ہوگا۔ اندرون و بیرون ملک کے سیاحوں سے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ غذر میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاح جی بی کے انفراسٹرکچر کو استعمال کرتے ہیں اور ٹیکس دیئے بغیر واپس چلے جاتے ہیں، اس لیے ہوٹلوں میں قیام کرنے والے تمام غیر مقامی سیاحوں پر دس فیصد ٹیکس لگایا جا رہا ہے، ٹیکس سے حاصل رقم کا پچاس فیصد ہوٹل جبکہ باقی پچاس فیصد رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 832383

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832383/گلگت-بلتستان-ا-نیوالے-غیر-مقامی-ملکی-سیاحوں-پر-ٹیکس-لگانے-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org