0
Thursday 12 Dec 2019 22:32
سردی مارچ تک جائے گی

بارشیں شروع تو ہو گئیں پر جلد رکنے والی نہیں ہیں

بارشیں شروع تو ہو گئیں پر جلد رکنے والی نہیں ہیں
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے بیشتر علاقوں میں بارشیں شروع تو ہو گئیں ہیں مگر یہ بارشیں جلد رکنے والی نہیں ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی بلوچستان، خیبرپختو نخوا، وسطی، شمالی اور بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان کے اضلاع میں گرج چمک، تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا قوی امکان ہے، کشمیر میں بھی موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ جمعرات کے روز کو بھی شمالی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر کے اضلاع میں گرج چمک، تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی جبکہ گذشتہ 24 گھنٹے کے کے دوران سندھ، بلوچستان، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا کے کچھ اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ 

سب سے زیادہ بارش مٹھی میں 32 ملی میٹر، میر پور خاص 7، شہید بینظیر آباد، ٹھٹھہ 4، حیدر آباد، ٹنڈو جام 3، جیکب آباد، روہڑی ایک، کوئٹہ 14، بارکھان 9، قلات 8، سبی 6، دالبندین 3، تربت، جیوانی ایک، مالم جبہ 7، سیدو شریف 2، دیر ایک، بہاولپور سٹی 16، رحیم یار خان، ساہیوال، ملتان 13، خانیوال، بہاولنگر 11، کوٹ ادو 10، اوکاڑہ 9، خان پور 8، ڈی جی خان 7، لاہور 7، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، جہلم، نارووال 5، جھنگ، بھکر، لیہ 4، گجرات 3، اسلام آباد 2، سرگودہا 2، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گڑھی دوپٹہ اور کوٹلی میں بھی ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کالام میں 0.5 انچ اور بگروٹ میں 0.27 انچ برف باری ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سکردو، کالام میں درجہ حرارت منفی 6، بگروٹ، گوپس منفی 4، پارا چنار، ہنزہ، استور منفی 3 اور مالم جبہ میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ یہ موسم سرما کی بارشوں کا پہلا باقاعدہ سلسلہ ہے جو آئندہ کچھ روز تک جاری رہ سکتا ہے۔ بارش کے اس سلسلے کے باعث ملک بھر میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا جبکہ اب سے کچھ روز قبل جاری کی گئی ایک رپورٹ میں یہ بتایا گیا تھا کہ رواں برس موسم سرما کے دوران معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔ جنوری کے ماہ سے لے کر مارچ کے ماہ تک بارشوں میں اضافہ دیکھنے میں آئے گا، جس کے باعث موسم مارچ کے مہینے تک سرد رہ سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 832386
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش