0
Thursday 12 Dec 2019 23:22

اسلامک انٹرنینشل یونیورسٹی میں تصادم ، ایک طالبعلم جاں بحق، 12 طلبا زخمی

اسلامک انٹرنینشل یونیورسٹی میں تصادم ، ایک طالبعلم جاں بحق، 12 طلبا زخمی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم اسلامک انٹرنینشل یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں کے مابین ہونے والے تصادم کے باعث ایک طالبعلم جاں بحق اور 13 طلبا زخمی ہو گئے ہیں، جنہیں علاج معالجے کے لیے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں دو طلبا کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ اور سرائیکی اسٹوڈنٹس کونسل کے درمیان تصادم ہوا۔ جس کے دوران فائرنگ کی گئی اور نتیجتاً 13 طلبا زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق تصادم کے وقت جماعت اسلامی پاکستان کے امیر لیاقت بلوچ خطاب کر رہے تھے جو محفوظ رہے ہیں۔ ترجمان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں ہونے والی غنڈہ گردی کے باعث طلبا ہاسٹل میں محصور ہو کر رہ گئے یں۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور اس نے یونیورسٹی کو چاروں اطراف سے اپنے گھیرے میں لے لیا ہے۔ یونیورسٹی ذرائع کے مطابق دو زخمی طلبا کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جن کی جان بچانے کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیم پوری کوشش کررہی ہے، فائرنگ کی اطلاع ملنے کے بعد نائب امیر جماعت اسلامی میاں اسلم بھی پمز اسپتال اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق رینجرز کو طلب کر لیا گیا ہے، جب کہ علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں۔ طلباء ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے طالب علم کا نام طفیل تھا اور اسے گولیاں لگی ہیں جبکہ سینے میں لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔ 
خبر کا کوڈ : 832389
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش