QR CodeQR Code

علامہ یوسف جعفری کی سید افگار بخاری کے قتل کی شدید مذمت

12 Dec 2019 23:24

اپنے ایک بیان میں تحریک حسینی کے صدر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت شیعہ مسائل کی طرف توجہ دینے میں ناکام رہی ہے اور دوسری طرف ہمارے لوگوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جانا ناقابل برداشت ہے۔ امن قائم کرنے کے دعوے محض دعوے ہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک حسینی پاراچنار کے صدر علامہ یوسف حسین جعفری نے لکی مروت میں پشتو کے معروف ایوارڈ یافتہ شاعر سید افگار بخاری کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اہم شیعہ شخصیات کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہے، اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت شیعہ مسائل کی طرف توجہ دینے میں ناکام رہی ہے اور دوسری طرف ہمارے لوگوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جانا ناقابل برداشت ہے۔ امن قائم کرنے کے دعوے محض دعوے ہی ہیں، حکومت فوری طور پر سید افگار بخاری کے قاتلوں کو گرفتار کرے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن پر تنقید کرنے کی بجائے اپنی کارکردگی دکھائے اور حالات پر توجہ دے۔


خبر کا کوڈ: 832395

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832395/علامہ-یوسف-جعفری-کی-سید-افگار-بخاری-کے-قتل-شدید-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org