QR CodeQR Code

اچانک سے افسران کے تبادلوں نے محکمہ پولیس میں غیر یقینی صورتحال پیدا کی، آئی جی سندھ

12 Dec 2019 23:25

چیف سیکریٹری کو لکھے گئے خط میں آئی جی سندھ کلیم امام نے کہا کہ ان فیصلوں نے پولیس کے مورال کو ڈاؤن اور آئی جی کی کمانڈ کو کمزور کیا ہے، میں فورس کا سربراہ ہوں اور مجھے یہ فیصلے میڈیا سے پتہ چلے۔


اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کا پولیس افسران کے صوبہ بدر کرنے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے چیف سیکریٹری کو خط لکھ دیا۔ آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کہتے ہیں کہ اچانک سے ان افسران کے غیر متوقع تبادلوں نے محکمہ پولیس میں غیر یقینی صورتحال پیدا کی ہے، ان فیصلوں نے پولیس کے مورال کو ڈاؤن اور آئی جی کی کمانڈ کو کمزور کیا ہے، میں فورس کا سربراہ ہوں اور مجھے یہ فیصلے میڈیا سے پتہ چلے، بدقسمتی سے یہ جب ہوا جب افسران اپنا کام سنجیدگی اور دیانت داری سے کر رہے تھے، 2019ء پولیس ایکٹ کے تحت آئی جی سندھ تقرری اور تبادلوں کا اختیار رکھتا ہے، لیکن مجھ سے پوچھا تک نہیں گیا۔


خبر کا کوڈ: 832396

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832396/اچانک-سے-افسران-کے-تبادلوں-نے-محکمہ-پولیس-میں-غیر-یقینی-صورتحال-پیدا-کی-آئی-جی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org