QR CodeQR Code

سندھ، پولیس سمیت تمام سرکاری افسران کے میڈیا ٹاک پر پابندی عائد

12 Dec 2019 23:29

جاری کیے گئے حکم نامے کے مطابق کوئی بھی سرکاری افسر ٹاک شو میں شریک یا میڈیا ٹاک نہیں کرے گا، حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کچھ سرکاری افسران، سول سرونٹ بغیر اجازت ٹاک شوز اور پروگراموں میں حصہ لیتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ کی جانب سے پولیس سمیت تمام سرکاری افسران کے میڈیا سے بات کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے کے مطابق کوئی بھی سرکاری افسر ٹاک شو میں شریک یا میڈیا ٹاک نہیں کرے گا، حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کچھ سرکاری افسران، سول سرونٹ بغیر اجازت ٹاک شوز اور پروگراموں میں حصہ لیتے ہیں۔ حکومتِ سندھ کا کہنا ہے کہ سرکاری افسران، سول سرونٹ بغیر اجازت کسی بھی ٹی وی پروگرام میں شرکت نہ کریں، حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ حکومت سندھ کی جانب سے یہ حکم نامہ 11 اداروں کو ارسال کیا گیا ہے، جن میں بورڈ آف روینیو، سندھ پولیس، پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ، سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی سمیت آئی جی سندھ، تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز بھی شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 832397

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832397/سندھ-پولیس-سمیت-تمام-سرکاری-افسران-کے-میڈیا-ٹاک-پر-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org