QR CodeQR Code

سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم درجنوں پاکستانی گرفتار

12 Dec 2019 20:04

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مکہ پولیس نے دیہی علاقے میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب میں چھاپہ مار کارروائی کی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد میں زیادہ تر کا تعلق پاکستان سے ہے، جو اپنے اہلخانہ کے ہمراہ غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی پولیس نے غیر قانونی طور پر مملکت میں داخل ہوکر کھیتوں اور پہاڑوں میں پناہ لینے والے درجنوں پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق خلیجی ملک سعودی عرب کے سکیورٹی اداروں نے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کھیتوں اور پہاڑوں میں پناہ لینے والے 65 پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مکہ پولیس نے دیہی علاقے میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب میں چھاپہ مار کارروائی کی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد میں زیادہ تر کا تعلق پاکستان سے ہے، جو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ علاقہ آبادی سے خاصہ دور اور ویرانے میں ہے، اس کے باوجود سکیورٹی فورس کے اہلکار وہاں تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق دیہی علاقوں کے رہائیشوں نے غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرنے میں مدد فراہم کی، مرد، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جن کے پاس شناختی دستاویزات نہیں تھیں۔


خبر کا کوڈ: 832403

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832403/سعودی-عرب-میں-غیر-قانونی-طور-پر-مقیم-درجنوں-پاکستانی-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org