QR CodeQR Code

گلگت سکردو روڈ پر مسافر وین گہری کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی

13 Dec 2019 00:23

ریسکیو ذرائع کے مطابق گلگت سے سکردو آنے والی ہائی ایس وین نمبر این سی پی DMR 095 روندو تھنگ رٹ کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری جس کی وجہ سے چار افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت سکردو روڈ پر المناک ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گلگت سے سکردو آنے والی ہائی ایس وین نمبر این سی پی DMR 095 روندو تھنگ رٹ کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری جس کی وجہ سے چار افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں محمد ابراہیم ولد غلام مہدی ساکن سرمیک، ایک فوجی اہلکار صداقت علی ولد عاشق 93 بلوچ، حبیب اللہ ولد میرزا ساکن کھرمنگ، عارف حسین ولد غلام مہدی ساکن شگر الچوڑی شامل ہیں جبکہ سید حسین شاہ ولد سید احمد شاہ ساکن کپناہ زخمی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور مقامی رضاکار موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں اور زخمیوں کو ڈمبوداس ہسپتال منتقل کیا۔


خبر کا کوڈ: 832404

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832404/گلگت-سکردو-روڈ-پر-مسافر-وین-گہری-کھائی-میں-جا-گری-4-افراد-جاں-بحق-ایک-شدید-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org