0
Friday 13 Dec 2019 02:44

پاکستان سے بےنظیر کا نام مٹانے کی کوشش کی جارہی ہے، بلاول

پاکستان سے بےنظیر کا نام مٹانے کی کوشش کی جارہی ہے، بلاول
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بینظیر کے نام پر قائم انکم سپورٹ پروگرام اور ائیرپورٹ کے نام بدل کر ان کا نام مٹانے کی اور کرپٹ کرپٹ کی رٹ لگا کر نوجوانوں کا برین واش کرنے کی کوشش کی گئی۔ شہید بینظیر بھٹو کی زندگی پر لکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شہید بینظیر بھٹو کا نام مٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے اور ائیرپورٹ کا نام بدل کر شہید بینظیر بھٹو کا نام مٹانے کی کوشش کی گئی لیکن ان منصوبوں سے بینظیر کا نام مٹانے سے عوام کے دلوں سے یہ نام نہیں مٹایا جاسکتا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو نے ضیاء کی جیل میں رہنا قبول کیا مگر ملک سے باہر نہیں گئیں، انہوں نے ہمیشہ فرنٹ سے قیادت کی، آنسو گیس کا سامنا کیا لاٹھیاں کھائیں اور بتایا کہ عورتیں وہ کرسکتی ہیں جو شاید مرد بھی نہ کرسکے، آج انقلابی شعر پڑھنے والے بڑے بڑے لیڈر بن چکے ہیں، ذرا سا بھی پولیس ایکشن ہو تو یہ لیڈر گھروں سے بھاگ جاتے ہیں، ان کے کارکنان پر تشدد ہو تو وہ کہیں نظر نہیں آتے، آج کنٹینر میں بیٹھ کر لانگ مارچ کروائے جاتے ہیں اور یہ حال ہوگیا ہے کہ کہا جاتا ہے کہ یوٹرن لیے بغیر کوئی لیڈر نہیں بن سکتے۔
خبر کا کوڈ : 832413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش