QR CodeQR Code

قلعہ سیف اللّٰہ، ٹرک اور کوچ میں تصادم، 13 جاں بحق

13 Dec 2019 11:03

لیویز ذرائع کے مطابق قلعہ سیف اللہ روڈ پر کان مہترزئی کے قریب ڈیرہ غازی خان سے آنے والی مسافر بس سامنے سے آنے والی پک اپ گاڑی سے اچانک ٹکرا گئی، پک اپ گاڑی میں ڈیزل کے کین بھرے ہونے کے باعث دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ ژوب قومی شاہراہ پر مسافر بس اور پک وین میں تصادم کے نتیجے میں 13 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے، پک وین میں ڈیزل بھرے ہونے کی وجہ سے آگ لگی۔ لیویز ذرائع کے مطابق قلعہ سیف اللہ روڈ پر کان مہترزئی کے قریب ڈیرہ غازی خان سے آنے والی مسافر بس سامنے سے آنے والی پک اپ گاڑی سے اچانک ٹکرا گئی، پک اپ گاڑی میں ڈیزل کے کین بھرے ہونے کے باعث دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ تصادم سے 12 افراد جل کر جاں بحق اور ایک مسافر نے زخمی حالت میں چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ ریسکیو اور سکیورٹی اہلکاروں کو برفباری کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم تمام لاشیں بس سے نکال لی گئیں، لاشوں کو شناخت اور ڈی این اے کے لئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 832419

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832419/قلعہ-سیف-الل-ہ-ٹرک-اور-کوچ-میں-تصادم-13-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org