QR CodeQR Code

بھارت میں فسطائیت کا نظام رائج کر کے مسلم شناخت اور ورثے کو مٹایا جا رہا ہے، منیر اکرم

13 Dec 2019 11:07

مودی سرکار کی ظالمانہ روش کو بے نقاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی اقدامات دراصل ہندو تنگ نظری اور منظم اسلام دشمنی کا نتیجہ ہیں، وادی چنار میں بڑے پیمانے پر خون ریزی اور نسل کشی کا خطرہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان سے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ بھارت خطے میں امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ مستقل مندوب منیر اکرم نے بھارت میں ہندتوا انتہاپسندی اور مودی سرکار کی مسلم دشمن پالیسیوں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت آر ایس ایس کے نظریے کو فروغ دے رہی ہے جس کا مقصد بھارت کو ہندؤ ریاست بنانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں فسظائیت کا نظام رائج کر کے مسلم شناخت اور ورثے کو مٹایا جا رہا ہے، مودی سرکار اور آر ایس ایس نے دھونگ ، تشدد اور تعصب سے تمام ریاستی مشینری پر تسلط جما لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی اقدامات دراصل ہندو تنگ نظری اور منظم اسلام دشمنی کا نتیجہ ہیں۔ وادی چنار میں بڑے پیمانے پر خون ریزی اور نسل کشی کا خطرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری نے اگر بھارتی جارحیت کو روکنے میں کردار ادا نہ کیا تو امن و سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

 


خبر کا کوڈ: 832420

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832420/بھارت-میں-فسطائیت-کا-نظام-رائج-کر-کے-مسلم-شناخت-اور-ورثے-کو-مٹایا-جا-رہا-ہے-منیر-اکرم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org