0
Friday 13 Dec 2019 11:10

حکومت گرانے کیلئے غیر جمہوری زبان استعمال ہو رہی ہے، شیخ رشید

حکومت گرانے کیلئے غیر جمہوری زبان استعمال ہو رہی ہے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ منتخب حکومت کو گرانے کے لیے غیر جمہوری اور غیر پارلیمانی زبان استعمال ہو رہی ہے۔ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ نیب کی ریکوری آ رہی ہے، نیب سے اچھی خبریں آئیں گی، پیسہ بھی واپس آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی ضمانت ہوئی اچھی بات ہے، بلاول بھٹو زرداری 18 سال کے تھے جب وہ 5 کمپنیوں کے ڈائریکٹر تھے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ تمام جماعتوں کا فرض ہے کہ مشاورت سے الیکشن کمشنر لے آئیں، کشمیر کے علاوہ پورے بھارت میں مسلمانوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں اور وکلاء کے جھگڑے کے بعد صف ماتم بچھی ہوئی ہے، اسلام آباد میں طلباء تصادم کا واقعہ بھی افسوس ناک ہے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ 3 ماہ میں مہنگائی میں کمی آئے گی، حکومت نے معیشت کو مستحکم کر دیا ہے، اب ملک بہتری کی طرف جائے گا، فری ٹریڈ پالیسی لا رہے ہیں۔ وزیر ریلوے نے یہ بھی کہا کہ رائے ونڈ ٹرین چلانے جا رہے ہیں، ایک سے 16 گریڈ کے ملازمین کی مراعات کے لیے وزیراعظم عمران خان سے بات کروں گا، 12 سے 15 فریٹ ٹرینیں چلا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 832421
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش