0
Friday 13 Dec 2019 11:24

امریکی ایئر فورس کا بیلسٹک میزائل تجربہ

امریکی ایئر فورس کا بیلسٹک میزائل تجربہ
اسلام ٹائمز۔ امریکی ایئر فورس نے بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کیا ہے، تین ماہ سے بھی کم وقت میں امریکی نیو کلیئر میزائل فورس کا یہ اپنی نوعیت کا دوسرا تجربہ ہے۔ بیلسٹک میزائل کیلی فورنیا میں وینڈن برگ ایئر فورس بیس سے داغا گیا جس نے بحر الکاہل میں ہدف کو نشانہ بنایا۔ امریکی حکام نے اس میزائل تجربے کی کوئی وجہ نہیں بتائی، تاہم اسے امریکی نیوکلیئر میزائل ڈیفنس سسٹم کی آپریشنل صلاحیت کے اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ 2 اکتوبر کو بھی امریکی ایئر فورس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 832425
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش