0
Friday 13 Dec 2019 12:04

ڈی آئی خان، ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق

ڈی آئی خان، ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن روڈ پر ہائی ایس اور بس کے درمیان تصادم میں پانچ افراد جاں بحق، جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ رات گئے رات درابن روڈ پر ہائی ایس اور مسافر بس کے درمیان اسوقت ہوا جب ہائی ایس دھند کے باعث مخالف سمت سے آنے والی مسافر بس سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 3 افراد جاں بجق، جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوئے تھے، زخمیوں کو پولیس موبائل وین میں ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان لایا جا رہا تھا کہ دونوں زخمی راستے میں ہی دم توڑ گئے، مسافر بس ڈیرہ اسماعیل خان سے کوئٹہ جا رہی تھی۔
خبر کا کوڈ : 832431
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش