QR CodeQR Code

میرپور میں دارالفلاح کا قیام خوش آئند ہے، ثوبیہ کمال

13 Dec 2019 12:27

میرپور کے زلزلے سے متاثرہ گائوں سنگ ککری اور نکہ میں خواتین اور بچوں کی نگہداشت کے دو مراکز قائم کیے ہیں۔ این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے دونوں مراکز کا افتتاح کیا۔


اسلام ٹائمز۔ این ڈی ایم اے نے میرپور کے زلزلے سے متاثرہ گائوں سنگ ککری اور نکہ میں خواتین اور بچوں کی نگہداشت کے دو مراکز قائم کیے ہیں۔ این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے دونوں مراکز کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں پاکستان میں آسٹریلین ہائی کمیشن کی فرسٹ سیکرٹری، ثوبیہ کمال پارلیمانی سیکرٹری امور برائے کشمیر اور گلگت بلتستان، نورین فاروق ابراہیم، سابق وزیراعظم آزادکشمیر سلطان محمود چودھری اور دیگر نے شرکت کی۔ یہ مراکز آسٹریلیا کے تعاون سے قا ئم کئے گئے ہیں۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان ثوبیہ کمال نے میرپور کے قصبے ککری میں پہلے دارالفلاح Women & Child Friendly Center کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں این ڈی ایم کی کاوشوں سے دارالفلاح کا قیام خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں مزید ویمن اینڈ چائلڈ فرینڈلی سینٹرز بھی بنائے جا رہے ہیں جس میں ایک ایک سائیکالوجسٹ تعینات کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 832440

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832440/میرپور-میں-دارالفلاح-کا-قیام-خوش-آئند-ہے-ثوبیہ-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org