QR CodeQR Code

اسپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی کی ضمانت منظور، نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

13 Dec 2019 14:29

ہائیکورٹ نے ملزمان کو 10، 10 لاکھ روپے کے مچلکے اور پاسپورٹس جمع کرانے کا حکم دیدیا، جبکہ ان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ نیب ریفرنس میں آغا سراج درانی کی اہلیہ، 4 بیٹیاں اور 2 بیٹے مفرور ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس عمر سیال اور جسٹس ذولفقار علی سانگی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اسپیکر سندھ اسمبلی اور دیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے آغا سراج درانی، آغا مسیح الدین خان، طفیل احمد، مٹھا خان، شمشاد خاتون، اسلم پرویز، ذولفقار علی، گلزار احمد اور شکیل احمد کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ ہائیکورٹ نے ملزمان کو 10، 10 لاکھ روپے کے مچلکے اور پاسپورٹس جمع کرانے کا حکم دیدیا، جبکہ ان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ نیب ریفرنس میں آغا سراج درانی کی اہلیہ، 4 بیٹیاں اور 2 بیٹے مفرور ہیں۔


خبر کا کوڈ: 832464

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832464/اسپیکر-سندھ-اسمبلی-سراج-درانی-کی-ضمانت-منظور-نام-سی-ایل-میں-ڈال-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org