0
Friday 13 Dec 2019 14:57

کشمیریوں کیلئے تہاڑ جیل گوانتانام بے ہے، راجہ فاروق

کشمیریوں کیلئے تہاڑ جیل گوانتانام بے ہے، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق خان نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کو پایہ تکمیل تک پہنچانے اور تقسیم کشمیر کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے مل کر کردار ادا کرنا ہو گا۔ ساری سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا قومی فریضہ ادا کرے۔ کشمیریوں کے لئے تہاڑ جیل گوانتانا موبے ہے۔ یاسین ملک اور دیگرحریت رہنما آج بھی وہاں قید ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے اس موقع پر نومنتخب عہدیداروں سے حلف بھی لیا۔ تقریب سے صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن خواجہ منظور قادر ڈار اور سیکرٹری نجم ثاقب نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 832473
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش