QR CodeQR Code

آصف زرداری کے قریبی ساتھی اسماعیل ڈاہری کو 34 سال قید کی سزا

13 Dec 2019 15:41

اسماعیل ڈاہری کو غیر قانونی اسلحہ، بارودی مواد اور دستی بم رکھنے کے مقدمات میں سزا سنائی گئی۔ عدالت نے بارودی مواد رکھنے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں 10، 10 جبکہ دستی بم رکھنے کے جرم میں 14 سال قید کی سزا سنائی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق معاون خصوصی سندھ اور سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی سردار اسماعیل ڈاہری کو 34 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج رسول بخش سومرو کی عدالت نے اسماعیل ڈاہری کو تین مختلف مقدمات میں سزا سنائی۔ اسماعیل ڈاہری کو غیر قانونی اسلحہ، بارودی مواد اور دستی بم رکھنے کے مقدمات میں سزا سنائی گئی۔ عدالت نے بارودی مواد رکھنے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں 10، 10 جبکہ دستی بم رکھنے کے جرم میں 14 سال قید کی سزا سنائی۔

رینجرز کی جانب سے سال 2018ء میں دولت پور تھانے کی حدود میں کارروائی کی گئی تھی، جس کے دوران اسماعیل ڈاہری کی رہائش گاہ سے پانچ کلاشنکوف، تین دستی بم سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔ اسماعیل ڈاہری سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ میری جان کو انتظامیہ اور پولیس سے خطرہ ہے اور مجھے قتل کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری پر میری جان بھی قربان ہے، آصف زرداری زندہ باد۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں کسی سے نہیں ڈرتا، میں صرف اللہ سے ڈرتا ہوں۔


خبر کا کوڈ: 832490

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832490/ا-صف-زرداری-کے-قریبی-ساتھی-اسماعیل-ڈاہری-کو-34-سال-قید-کی-سزا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org