0
Friday 13 Dec 2019 15:48

آصف زرداری کی رہائی، ضیاءالدین اسپتال کراچی کا وی آئی پی روم تیار

آصف زرداری کی رہائی، ضیاءالدین اسپتال کراچی کا وی آئی پی روم تیار
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر مملکت آصف زرداری کی رہائی کے بعد کراچی آمد پر ضیاءالدین اسپتال کا وی آئی پی روم تیار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کو کراچی پہنچنے پر ائیرپورٹ سے کلفٹن میں واقع ضیاءالدین اسپتال لایا جائے گا، اسپتال کا وی آئی پی روم تیار کرلیا گیا ہے، آصف زرداری کو دل کی بیماری سمیت دیگر امراض بھی لاحق ہیں، پروفیسر ندیم قمر کی سربراہی میں مشتمل 6 رکنی میڈیکل بورڈ کے ماہرین آصف علی زرداری کے علاج و معالجے کی نگرانی کریں گے۔ ضیاء الدین اسپتال میں آصف علی زرداری کے میڈیکل ٹیسٹ کرائیں جائیں گے، میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں آصف علی زرداری کا علاج شروع کیا جائے گا۔ ضرورت پڑنے پر این آئی سی وی ڈی اور جناح اسپتال میں بھی خصوصی انتظامات کرلئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، آصف علی زرداری کو بہتر علاج کی سہولیات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 832491
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش