0
Friday 13 Dec 2019 18:28

ٹانک، سکیورٹی اہلکاروں پہ ایک اور حملہ، دو ایف سی اہلکار شہید

ٹانک، سکیورٹی اہلکاروں پہ ایک اور حملہ، دو ایف سی اہلکار شہید
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے شہر ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو ایف سی اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔ ٹانک کے علاقہ گومل کے گاوں مانجی میں فرنٹیر کانسٹیبلری کے اہلکاروں پر نامعلوم دہشتگردوں نے فائرنگ کی، جس کی زد میں آکر دو جوان موقع پہ ہی شہید ہو گئے۔ گومل کے گاؤں مانجی میں فرنٹیر کانسٹیبلری کے دو جوانوں پر فائرنگ اس وقت کی گئی جب وہ اپنے قریبی کوٹ اعظم نامی چیک پوسٹ سے نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے مذکورہ گاوں مانجی آئے ہوئے تھے، نماز سے فراعت کے بعد واپس جا رہےتھےکہ ان پر راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔ متعدد گولیاں لگنے سے دو اہلکار موقع پہ ہی دم توڑ گئے۔ شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں کے نام محسن اور یاسین بتائے جارہے ہیں، حملہ آور ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واضح رہے کہ ٹانک میں سکیورٹی اہلکاروں پہ ایک ہی دن میں یہ دوسرا بڑا حملہ ہے۔ اس سے قبل تھانہ گومل کی حدود میں نامعلوم افراد نے پولیس وین پر دستی بم سے حملہ کیا ہے، حملے کے نتیجے میں ایس ایچ او عنایت اللہ سمیت 6 اہلکار زخمی ہوئے ہیں، جبکہ ایک راہگیر کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی ہلاک ہوا ہے۔ زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ٹانک سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے
 
خبر کا کوڈ : 832512
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش