QR CodeQR Code

افغانستان، مسافر بس بم دھماکے میں تباہ، بچوں سمیت 10 افراد ہلاک

13 Dec 2019 19:02

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے غزنی میں دائکنڈی سے آنے والی مسافر بس کو سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے اُڑا دیا گیا، واقعہ جغتو صوبے میں پیش آیا، دھماکے کے بعد ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے  ہوئے متاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کیا، جہاں 4 بچوں سمیت تمام مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔  افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ایک مسافر بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے غزنی میں دائکنڈی سے آنے والی مسافر بس کو سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے اُڑا دیا گیا، واقعہ جغتو صوبے میں پیش آیا۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔ ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے  ہوئے ہلاک ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 4 بچوں سمیت تمام مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں  خواتین بھی شامل ہیں۔ ادھر صدر اشرف غنی کے ترجمان صدیق صدیقی نے اپنی ٹویٹ میں 10 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بم دھماکے کی ذمہ داری طالبان پر عائد کی ہے۔ دوسری جانب طالبان کی جانب سے تاحال حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ تین ماہ کی معطلی کے بعد امریکا اور طالبان کے درمیان افغان امن مذاکرات دوبارہ بحال ہو گئے ہیں تاہم امن و امان کی صورت حال تاحال ناگفتہ بہ ہے، جس میں زیادہ تر معصوم شہری مارے جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 832516

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832516/افغانستان-مسافر-بس-بم-دھماکے-میں-تباہ-بچوں-سمیت-10-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org