QR CodeQR Code

یمنی فورسز نے جارح سعودی اتحاد کا ایک اور ڈرون طیارہ مار گرایا

13 Dec 2019 19:19

گزشتہ ہفتے یمنی ایئر ڈیفنس کیطرف سے 5 سے زیادہ سعودی ڈرون طیارے مار گرائے گئے تھے جبکہ ان طیاروں کے گرانے جانے پر جارح سعودی حکام نے چپ سادھ رکھی ہے اور کسی بھی قسم کا ردعمل ظاہر نہیں کیا تاہم جارح سعودی اتحاد کیطرف سے تاحال یمن کا اقتصادی، سمندری و ہوائی محاصرہ اور یمن پر ہوائی حملے جاری ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی فوج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے یمنی فورسز کے ہاتھوں جارح سعودی فوجی اتحاد کے ایک اور ڈرون طیارے کے مار گرائے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی ایئر ڈیفنس سسٹمز نے جنوبی یمن کے مریح الصوح نامی علاقے جو دوسری طرف سے نجران کیساتھ منسلک ہے، جارح سعودی فوجی اتحاد کا ایک اور ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے یمنی ایئر ڈیفنس کیطرف سے 5 سے زیادہ سعودی ڈرون طیارے مار گرائے گئے تھے جبکہ ان طیاروں کے گرانے جانے پر جارح سعودی حکام نے چپ سادھ رکھی ہے اور کسی بھی قسم کا ردعمل ظاہر نہیں کیا تاہم جارح سعودی اتحاد کیطرف سے تاحال یمن کا اقتصادی، سمندری و ہوائی محاصرہ اور یمن پر ہوائی حملے جاری ہیں اور یمنی عوام بدترین حالات میں اپنی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ دوسری طرف یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کیطرف سے بارہا سیز فائز کی پیشکش کی گئی ہے جس پر سعودی فریق کیطرف سے کوئی توجہ نہیں دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 832520

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832520/یمنی-فورسز-نے-جارح-سعودی-اتحاد-کا-ایک-اور-ڈرون-طیارہ-مار-گرایا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org