0
Friday 13 Dec 2019 20:00

 کالے اور سفید کوٹ کے مابین جو کچھ ہوا یہ انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے، پی پی پی ملتان 

 کالے اور سفید کوٹ کے مابین جو کچھ ہوا یہ انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے، پی پی پی ملتان 
اسلام ٹائمز۔ سیاست کے اناڑی انتقامی وزیراعظم عمران احمد نیازی اور تمام نااہل حکومتی ٹولے کو صحیح جمہوری سبق سکھانے کیلئے آصف علی زرداری کی رہائی ہوچکی ہے، ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے جنوبی پنجاب، سندھ، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں عوامی اجتماعات سے خطاب سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار تو پہلے سے ہی ہوچکی ہے، اب بہت جلد آصف علی زرداری بھی صحت یاب ہو کر جب میدان سیاست میں آئیں گے تو اس کھلاڑی وزیراعظم کو عوامی طاقت سے ایسا چھکا ماریں گے کہ یہ ایوان اقتدار سے ہمیشہ کیلئے بھاگ جائے گا، ہم عدلیہ کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے حق پر مبنی فیصلہ دیا۔ ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینیئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، ملتان ڈویژن کے صدر خالد حنیف لودھی، ملتان سٹی کے جنرل سیکرٹری اے ڈی بلوچ، پیپلزلائرز فورم جنوبی پنجاب کے صدر شیخ غیاث الحق ایڈووکیٹ، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن جنوبی پنجاب کے صدر سید عارف شاہ نے ملک وحیدالحسن بھٹہ جانباز کی طرف سے آصف علی زرداری کی رہائی کی خوشی میں تقریب تشکر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر آصف علی زرداری کی رہائی کی خوشی میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔ مقررین نے مزید کہا کہ لوگوں کو لٹکانے کے قبیح منصوبے بنانے والے تبدیلی کے سوداگروں نے غلط روایات کی داغ بیل خود ڈالی تھی، اب ان روایات کی پاداش میں کالے اور سفید کوٹ کے مابین جو کچھ ہوا، یہ انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے، اس کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ 27 دسمبر کو رالپنڈی میں شہید جمہوریت محترمہ کی جائے شہادت پر پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی اجتماع ہوگا اور اس عوامی اجتماع سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب فرمائیں گے۔ ملتان سمیت پورے جنوبی پنجاب سے پارٹی عہدیدران و کارکنان شرکت کرکے شہید جمہوریت محترمہ سے اپنی عقیدت، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری سے اپنی محبت کا اظہار کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 832530
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش