0
Friday 13 Dec 2019 20:29

منظم سازش کے تحت مغرب نواز این جی اوز ملک میں مغربی افکار پھیلا رہی ہیں، شاہ عبدالحق قادری

منظم سازش کے تحت مغرب نواز این جی اوز ملک میں مغربی افکار پھیلا رہی ہیں، شاہ عبدالحق قادری
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ شاہ عبدالحق قادری نے کہا ہے کہ اسلام اور نظریہ پاکستان ہی ملک کے استحکام، ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے، منظم سازش کے تحت مغرب نواز این جی اوز ملک میں مغربی افکار پھیلا رہی ہیں، آزادی اظہار اور لال مارچ کے نام پر مسلم تہذیب و معاشرت کے پر خچے اڑائے جا رہے ہیں۔ لائنز ایریا کراچی میں ذمہ داران کے اجلاس سے خظاب کرتے ہوئے علامہ شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ معاشرے کو لادینی قوتوں کے فتنے سے بچانے کیلئے علماء و عوام کو یکسو ہو کر جدو جہد کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جغرافیائی سرحدوں کے محافظ قومی سلامتی کے اداروں کو اسلام اور ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں کی کڑی نگرانی ضرورت ہے۔

شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ وزیراعظم کے پیغمبر اسلام سے متعلق غیر ذمہ دارانہ الفاظ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہچانے کا سبب بنتے ہیں، عمران خان مذہب کے حوالے سے گفتگو میں احتیاط سے کام لیں۔ انہوں نے ملک کے اجڑتے معاشرے کی تعمیر و ترقی کیلئے اہل علم و دانش سے مؤثر و مثبت کردا ر ادا کرنے کی اپیل کی۔ علامہ شاہ عبد الحق نے لاہور پی آئی سی واقعے سے متعلق کہا کہ ڈاکٹر اور وکلاء معاشرے کا پڑھا لکھا قابل احترام طبقہ ہے، لیکن حالیہ صورتحال پاکستان کی بدنامی کا سبب بن گئی ہے، ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں دونوں فریقین کو صبر تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 832533
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش