QR CodeQR Code

مذہبی دل آزاری کیس، سابق وزیٹنگ لیکچرار کے خلاف مقدمہ میں وکلا کی بحث کیلئے سماعت 16دسمبر تک ملتوی

13 Dec 2019 20:29

فاضل عدالت میں پولیس تھانہ الپہ کے مطابق جامعہ زکریا کے سابق وزیٹنگ لیکچرار جنید حفیظ کے خلاف 13 مارچ 2013ء کو سوشل میڈیا پر مذہبی دل آزاری پر مبنی ریمارکس اپ لوڈ کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مذہبی دل آزاری پر مبنی ریمارکس سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے مقدمہ میں ملوث بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کے سابق وزیٹنگ لیکچرار کے خلاف مقدمہ میں وکلاء کی حتمی بحث کے لیے سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ الپہ کے مطابق جامعہ زکریا کے سابق وزیٹنگ لیکچرار جنید حفیظ کے خلاف 13 مارچ 2013ء کو سوشل میڈیا پر مذہبی دل آزاری پر مبنی ریمارکس اپ لوڈ کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔ مقدمہ میں ٹوٹل 15 گواہوں کی شہادتیں قلمبند کی گئی ہیں۔ ان تمام گواہوں کی قلمبند کرائی گئی شہادتوں پر پراسیکوشن اور ملزم کے وکلاء کی جانب سے جرح مکمل کرلی گئی ہے اور حتمی بحث کے لیے سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔ یاد رہے کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر اس مقدمہ کی سماعت سینٹرل جیل میں ہو رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 832534

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832534/مذہبی-دل-آزاری-کیس-سابق-وزیٹنگ-لیکچرار-کے-خلاف-مقدمہ-میں-وکلا-کی-بحث-کیلئے-سماعت-16دسمبر-تک-ملتوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org