0
Friday 13 Dec 2019 18:30

گورنر بلوچستان سے لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کی ملاقات

گورنر بلوچستان سے لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللّٰہ خان یاسین زئی سے لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر ہیڈ کوچ و ڈائریکٹر عاقب جاوید بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں گورنر اور سی ای او لاہور قلندرز کے درمیان کوئٹہ میں ہائی پرفارمنس سینٹر کے قیام سمیت کرکٹ کے فروغ سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔ گورنر بلوچستان نے ہائی پرفارمنس سینٹر کے قیام سے متعلق تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں کھیلوں کی ترقی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو آگے بڑھانے کے لیے سہولیات اور مواقع کی ضرورت ہے۔ لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا اور ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے آئی ٹی یونیورسٹی کا دورہ بھی کیا اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر انجینئر فاروق احمد سے ملاقات کی۔
خبر کا کوڈ : 832536
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش