QR CodeQR Code

ہندوازم کی بالادستی کا ایجنڈا بھارت کو تباہ کر دیگا، ثروت اعجاز قادری

13 Dec 2019 20:45

اپنے بیان میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ مودی پر انسانی حقوق اور مذہبی منافرت پھیلانے اور اقلیتوں کا قتل عام کرنے پر عالمی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے، اقوام متحدہ مودی کو انسانیت کا دشمن قرار دیکر دہشتگرد قرار دے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ہندوازم کی بالادستی کا ایجنڈا بھارت کو تباہ کر دے گا، مودی سرکار کا شہریت سے متعلق متنازع قانون سازی مسلم دشمنی پر مبنی ہے، اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارت کے اقلیت دشمن قانون کے خلاف کارروائی عمل میں لائے، مقبوضہ کشمیر میں مسلم نسل کشی آر ایس ایس کا دہشتگردانہ اور جنونی نظریہ ہے، مسلم نسل کشی پر عالمی برادری کی خاموش انتہائی تشویشناک ہے، کشمیر میں مسلم نسل کشی کے بھیانک نتائج ہونگے، خطے میں کشمیر کے مسئلے کے حل کے بغیر پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔ بھارتی متنازعہ شہریت قانون کی شدید مذمت اور مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دنیا پر واضح ہوگیا بھارت میں امتیازی سلوک کے باعث اقلیتیں بالخصوص مسلمان غیر محفوظ ہیں، مودی پر انسانی حقوق اور مذہبی منافرت پھیلانے اور اقلیتوں کا قتل عام کرنے پر عالمی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے، اقوام متحدہ مودی کو انسانیت کا دشمن قرار دیکر دہشتگرد قرار دے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کشمیریوں کی اخلاقی سیاسی حمایت جاری رکھیں گے، حکومتِ پاکستان نے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے جہاد کا اعلان کیا، تو پاکستان سنی تحریک صف اول میں کھڑی ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 832538

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832538/ہندوازم-کی-بالادستی-کا-ایجنڈا-بھارت-کو-تباہ-کر-دیگا-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org