QR CodeQR Code

سابق حکمرانوں نے بلوچستان میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے، اختر لانگو

13 Dec 2019 16:39

محکمہ ایری گیشن اور صحت سے متعلق اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے بلوچستان کیساتھ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے، تمام محکموں میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی ہے، کمیٹی بے ضابطگیوں اور کرپشن پر خاموش نہیں رہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہ ایری گیشن اور محکمہ صحت میں ہونے والی کرپشن پر کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے، سابق حکمرانوں نے بلوچستان کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے، تمام محکموں میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی ہے، کمیٹی بے ضابطگیوں اور کرپشن پر خاموش نہیں رہے گی، بلوچستان کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا ضرور حساب لینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمیٹی کے محکمہ ایری گیشن اور صحت سے متعلق اجلاس میں کیا، جس میں محکمہ ایریگیشن اور صحت کے آفیسران، آکاؤنٹنٹ جنرل سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے، اختر حسین لانگو نے کہا کہ لورالائی میڈیکل کالج کے تعمیراتی کام پر وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم نے بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے، کمیٹی بھی جلد کالج کا دورہ کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 832539

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832539/سابق-حکمرانوں-نے-بلوچستان-میں-انصاف-کے-تقاضے-پورے-نہیں-کیے-اختر-لانگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org