QR CodeQR Code

اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد میں ہونے والی فائرنگ منصوبہ بندی کے تحت ہوئی، سراج الحق

وکلاء کی منصوبہ بندی حکومت کے علم میں تھی

13 Dec 2019 21:11

نجی ٹی وی کے مطابق امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبا کے کارکنوں کو ایف آئی آر درج کرانے کے لیے بڑی محنت کرنا پڑی ہے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اس واقعہ سے پورے ملک کی بدنامی ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں وکلا کی جانب سے کی جانے والی ساری منصوبہ بندی حکومت کے علم میں تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے لاہور واقعہ کے بعد رونا دھونا شروع کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد میں ہونے والی فائرنگ منصوبہ بندی کے تحت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبا کے کارکنوں کو ایف آئی آر درج کرانے کے لیے بڑی محنت کرنا پڑی ہے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اس واقعہ سے پورے ملک کی بدنامی ہوئی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت کتنی جلدی قاتلوں کو گرفتار کرتی ہے، بھارت میں برسر اقتدار مودی سرکار کو کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں اردو کے بجائے ہندی میں تعلیم دینا شروع کر دی ہے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ بھارت نے سری نگر ریڈیو اور سری نگر اسٹیڈیم کے نام تبدیل کردیے ہیں۔

 


خبر کا کوڈ: 832544

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832544/اسلامک-انٹرنیشنل-یونیورسٹی-اسلام-آباد-میں-ہونے-والی-فائرنگ-منصوبہ-بندی-کے-تحت-ہوئی-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org