QR CodeQR Code

سال 2019ء کی ابتداء سے تاحال 3 لاکھ 93 ہزار یمنی بےگھر ہو چکے ہیں، بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرت

13 Dec 2019 22:06

غریب ترین عرب ملک یمن پر امیر ترین عرب ملک سعودی عرب کے دسیوں اتحادی ممالک پر مشتمل فوجی اتحاد کیطرف سے مسلط کی جانے والی خوفناک جنگ کو پانچ سال ہو چکے ہیں جبکہ کروڑوں یمنی شہری سعودی اتحاد کیطرف سے بےتحاشہ بمباری اور یمن کے اقتصادی، بحری اور ہوائی محاصرے کی وجہ سے بدترین بحرانوں کا شکار ہیں جن میں وباء اور بیماریوں کے علاوہ بھوک سے ہونے والی اجتماعی اموات بھی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرت نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ یمن پر مسلط کردہ جنگ کی وجہ سے جاری سال 2019ء کی ابتداء سے تاحال 3 لاکھ 93 ہزار یمنی بےگھر ہوئے ہیں جبکہ بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرت نے اقوام متحدہ کی تنظیم برائے بےگھر افراد کے ہائی کمشنر کے تعاون کیساتھ سینکڑوں بےگھر یمنی شہریوں کیلئے عارضی پناگاہیں مہیا کئے جانے کی اطلاع بھی دی ہے۔

واضح رہے کہ غریب ترین عرب ملک یمن پر امیر ترین عرب ملک سعودی عرب کے دسیوں اتحادی ممالک پر مشتمل فوجی اتحاد کیطرف سے مسلط کی جانے والی خوفناک جنگ کو پانچ سال ہو چکے ہیں جبکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق یمن پر مسلط کی گئی سعودی اتحاد کی یہ جنگ تاحال بےنتیجہ ثابت ہوئی ہے تاہم کروڑوں یمنی شہری سعودی اتحاد کیطرف سے بےتحاشہ بمباری اور یمن کے اقتصادی، بحری اور ہوائی محاصرے کی وجہ سے بدترین بحرانوں کا شکار ہیں جن میں وباء اور بیماریوں کے علاوہ بھوک سے ہونے والی اجتماعی اموات بھی شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 832558

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832558/سال-2019ء-کی-ابتداء-سے-تاحال-3-لاکھ-93-ہزار-یمنی-بےگھر-ہو-چکے-ہیں-بین-الاقوامی-تنظیم-برائے-مہاجرت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org