QR CodeQR Code

لنڈیکوتل، حوالات سے دو افغان قیدی فرار

13 Dec 2019 22:13

ملزمان اسلام آباد پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے اور انہیں گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے کے پی پولیس کے حوالے کیا تھا، جہاں وہ پولیس کی حراست سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں حوالات سے دوافغان قیدی فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقے لنڈی کوتل میں حوالات سے دو افغان قیدی فیاض اورخالد فرار ہوگئے ہیں۔ ملزمان کو گزشتہ روز طورخم سرحد پر کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔ ملزمان اسلام آباد پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے اور انہیں گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے کے پی پولیس کے حوالے کیا تھا، جہاں وہ پولیس کی حراست سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔


خبر کا کوڈ: 832560

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832560/لنڈیکوتل-حوالات-سے-دو-افغان-قیدی-فرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org