0
Friday 13 Dec 2019 22:43

کھرمنگ، کارگل سکردو روڈ کھولنےکے حق میں عوام کا احتجاجی مظاہرہ

کھرمنگ، کارگل سکردو روڈ کھولنےکے حق میں عوام کا احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ کرگل سکردو روڈ کو کھولنے کیلئے کھرمنگ میں احتجاجی تحریک نے زور پکڑ لیا۔ جمعہ کے روز عوام نے ایک بار پھر احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ کارگل روڈ کو کھول کر عشروں سے بچھڑے خاندانوں کو ملنے کا موقع فراہم کیا جائے۔ کھرمنگ میں مسلسل پانچویں مرتبہ مظاہرہ کیا گیا، یہ مظاہرہ ہر جمعہ کو ہوتا ہے اور عوام مطالبہ کر رہے ہیں کہ کرتارپور سرحد سکھوں کیلئے کھولی جا سکتی ہے تو برسوں سے پچھڑے خاندانوں کو جوڑنے کیلئے کارگل سکردو سرحد کیوں نہیں۔ عوام نے مطالبات نہ ماننے کی صورت میں روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 832562
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش