0
Friday 13 Dec 2019 23:47

بھارتی فورسز کی فائرنگ، غلطی سے سرحد پار کرنے والا ذہنی معذور شہری شہید

بھارتی فورسز کی فائرنگ، غلطی سے سرحد پار کرنے والا ذہنی معذور شہری شہید
اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے ذہنی معذور پاکستانی بزرگ شہری کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سنگ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شکر گڑھ میں ورکنگ باؤنڈری کے بھوپالپور سیکٹر پر فائرنگ کرکے ایک بزرگ شہری کو شہید کردیا اور لاش بھی ساتھ لے گئے۔ ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے شخص کا نام نیاز احمد ہے، ذہنی معذور نیاز احمد شکر گڑھ کے محلہ اسلام آباد کا رہائشی ہے، جو غلطی سے زیرو لائن پر چلا گیا تھا۔ بھارتی فوجی شہید کی نعش بھی اٹھا کر لے گئے، سیکیورٹی اداروں نے بھارتی حکام سے رابطہ کیا ہے اور بی ایس ایف حکام نے کل نعش پاکستان کے حوالے کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 832576
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش