QR CodeQR Code

کشمیریوں کے بغیر مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوسکتا، فخر امام

14 Dec 2019 09:34

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کشمیر کمیٹی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی رضامندی کے بغیر حل نہیں ہوسکتا، اسے حل کرنا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی رضامندی کے بغیر حل نہیں ہوسکتا، اسے حل کرنا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے، وہ  لاہور میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے  تھے۔ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی) کے مطابق چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے دوسرے سیشن کی صدارت کی۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ 5 اگست کو اٹھائے جانے والے بھارتی اقدامات بین الاقوامی قوانین اور جنیوا کنونشن کی واضح خلاف ورزی ہیں۔ قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز، وائس ایڈمرل (ر) عبد العلیم نے اپنے استقبالیہ خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بدترین ریاستی جبر پر روشنی ڈالی، سیمینار سے ڈاکٹر ہما بقائی، جسٹس ناصرہ جاوید، وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) خان ہشام بن صدیق، سلیم بخاری اور سابق سفیر عارف کمال نے بھی خطاب کیا۔
 


خبر کا کوڈ: 832621

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832621/کشمیریوں-کے-بغیر-مسئلہ-کشمیر-حل-نہیں-ہوسکتا-فخر-امام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org